اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بدھ کے دن الخلیل میں کارروائی کر کے چھ فلسطینیوں کو جبکہ بیت لحم ، طولکرم اور جنین کے علاقوں میں کارروائي کرکے پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ گرفتار کۓ جانے والے فلسطینیوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو اس سے قبل بھی صیہونی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں اور صیہونی فوجیوں نے آزادی کے بعد ان کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب حماس کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ موسی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ تمام معیاروں کے مطابق صیہونی حکومت جنگ غزہ میں شکست کھا چکی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ صیہونی دشمن کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی ہے صرف تین دن کی جنگ بندی ہوئي ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲